Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان برف پگھلنا شروع، حکومتی وزراء کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کافی عرصے بعد برف پگھلنا شروع ہوئی ہے اور حکومتی وزراء کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے۔

 مسلم لیگ ن کی جانب سے رانا ثنااللہ ، طارق فضل چوہدری اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن چیمبر میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے ملاقات  کی۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصرعباس نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

ملاقات کے بعد رانا ثنااللہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کو خط لکھا تھا ، وزیراعظم اس خط کا جواب دے رہے ہیں، اسی معاملے  پر مشاورت کے لیے محمودخان اچکزئی کے پاس آئے تھے۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے بات آگے بڑھ سکتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اپوزیشن کے خط کا جواب دیں گے، پیر والی ملاقات سے برف پگھلے گی اور معاملہ آگے چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت پر کوئی کمپرومائز کیا نہ کیا جائے گا، انہیں پہلے سے بہتر طبّی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت کے پاس نئے صوبوں سے متعلق ابھی کوئی تجویز نہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *