Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

شام پر اسرائیلی حملوں سے قبل موساد چیف اور شامی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا تھا: خبررساں ایجنسی

غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ رومن گوفمین نے گزشتہ ہفتے شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ ٹیلی فونک گفتگو 14 اگست کو ہوئی جس میں موساد سربراہ نے شام میں ترکیے کی فوجی موجودگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ اس رابطے کے چند روز بعد ہی منگل کے روز اسرائیل نے شام کے شمالی حصے میں شامی فوج کی ابو الظہور ملٹری ایئربیس پر فضائی حملے کیے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے سے قبل ایک ترک فوجی وفد نے رن ویز کی بحالی کے کاموں کے آغاز کے لیے اس ائیربیس کا دورہ کیا تھا۔

عرب میڈیا نے کہا کہ حملے کے وقت سے یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ اسرائیلی حملہ شام کی عسکری صلاحیتوں کی بحالی کے حوالے سے ترکیے کو پیغام پہنچانے کے لیے تھا۔

ترک سرحد سے تقریباً 70 کلومیٹر دور واقع یہ ائیربیس 2013 سے غیر فعال تھا اور شام کی 14 سالہ خانہ جنگی کے دوران کبھی سابق صدر بشار الاسد کی وفادار فورسز اور کبھی اپوزیشن دھڑوں کے قبضے میں آتا رہا ہے۔ 

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *