Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

سینیٹ اور قومی اسمبلی نے ڈیفنس فورسز ترمیمی بل اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ترمیمی بل منظور کرلیے

سینیٹ اور قومی اسمبلی سے ڈیفنس فورسز ترمیمی بل اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ترمیمی بل منظور ہوگئے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی ترمیمی بل اور ڈیفنس فورسز آف پاکستان ترمیمی بل 2026 ایوان میں پیش کیے جنہیں کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں جب معمول کا ایجنڈا معطل کرکے دونوں بل پیش کیےگئے تو اپوزیشن نے احتجاج کرنا چاہا لیکن اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کو نکتہ اعتراض پر مائیک دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین روز کے دوران چالیس، چالیس ارکان کو نکتہ اعتراض پر بات کا موقع دیا جاچکا ہے، اس وقت نکتہ اعتراض دینا ممکن نہیں۔

اپوزیشن کے احتجاج کے دوران ایوان میں کشیدگی پیدا ہوگئی اور اپوزیشن ارکان احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔

اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دونوں بلوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ترامیم میں بنیادی طور پر دفاعی کمانڈ کے موجودہ قانونی ڈھانچے کو نئے آئینی فریم ورک سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔

 قومی اسمبلی میں دونوں بلوں کی منظوری کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں موجود رہے ، اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور دیگر اراکین سے مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی.نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار بھی وزیر اعظم کے ساتھ تھے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی  ڈیفنس فورسز آف پاکستان ترمیمی بل اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ یہ قانون سازی کا طریقہ نہیں ہے۔ اس بل کو کمیٹی کو بھیجیں، ہم بل پر احتجاج کرتے ہیں، ہم بائیکاٹ کرتے ہیں اور واک آؤٹ کرتے ہیں، جس کے بعد پی ٹی آئی ارکان ایوان سے واک آوٹ کرگئے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *