پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے پاکستان ہاکی لیگ کرانےکا اعلان کردیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کے مطابق پاکستان ہاکی لیگ آئندہ سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں ہوگی۔
محی الدین وانی کے مطابق پاکستان ہاکی لیگ سےگراس روٹ لیول اور نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ ملےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی کی بحالی کا سفر شروع ہوگیا، لیگ کے ذریعے پروفیشنل کوچنگ اور ہاکی اسٹرکچر متعارف ہوگی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی ایکسپوژر کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

Leave a Reply