Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

صوبے میںامن کیلئے 22اگست ہفتہ کویوم احتجاج منایاجائیگا، مولاناہدایت الرحمن

امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان بھر میں بدامنی ،بدعنوانی، لاقانو نیت ،راستوں وبارڈ رزبند ش،پٹرولیم مصنوعات پربھتہ کے خلاف ،امن کیلئے 22اگست ہفتہ کویوم احتجاج منا یاجائیگا۔ضلعی ہیڈکوارٹرز،پریس کلبزکے سامنے مظاہرے ریلیاں وجلسے منعقدکیے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادرمیں تقاریب سے خطاب اوروفودسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بدامنی،شاہراہوں کی غیرمحفوظ صورتحال ،پٹرو لیم مصنوعات پر بھتہ خوری اور بارڈرز کی بندش جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے، مگر حکمران اور متعلقہ ادارے عوامی مشکلات کے حل کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ بلوچستان کی قومی شاہراہیں عوام، تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کے لیے محفوظ بنانا سیکورٹی فورسز وحکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ شاہراہوں پر لوٹ مار اور عدم تحفظ نے عوام کو شدید ذہنی اذیت اور معاشی مشکلات سے دوچار کر رکھا ہےجبکہ بارڈر ز کی بندش سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر ہورہا ہے۔22اگست کا یومِ احتجاج عوام کے جائز حقوق اور مسائل کے حل کے لیے پرامن اور بھرپور آواز بلند کرنے کا دن ہے۔ جماعت اسلامی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی اور ظلم،ناانصافی، بدامنی، بھتہ خوری اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *