ایران کے قائم مقام وزیر دفاع سردار سید مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ ایران اپنی سرزمین، خودمختاری اور سلامتی کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کی اجازت نہیں دے گا۔
تہران میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید مجید ابن الرضا نے کہا کہ ایران نے کبھی کسی ملک کے خلاف جارحیت کا آغاز نہیں کیا اور نہ ہی آئندہ کرے گا تاہم ملک پر کسی بھی فوجی حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
قائم مقام وزیر دفاع نے کہا جنگ کے دوران ایران کی فوجی اور دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں ایرانی فورسز نے دشمن کے اڈوں کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔
سید مجید ابن الرضا نے دعویٰ کیا کہ ایرانی فورسز دشمن کے ٹھکانوں میں اندر تک پہنچنے میں کامیاب رہیں جبکہ کئی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کو بھی مار گرایا گیا۔

Leave a Reply