Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

دہشتگرد معصوم لوگوں کو قتل کرکے بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، صادق عمرانی

بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے سرانان بازار میں سڑک کی تعمیر میں مصروف چار مزدروں کے بہیمانہ قتل پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے مذمتی بیان میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کیلئے نہتے مزدوروں پر حملہ کر رہے ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب مزدور دور دراز علاقوں سے اپنے بچوں اور خاندان کی کفالت کیلئے سخت موسمی حالات کے باوجود کام کرتے ہیں۔ لیکن دہشت گرد ان معصوم لوگوں کو قتل کرکے بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ریاستی ادارے ان غیر ریاستی عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے موثر کارروائی کر رہے ہیں۔ جلد ان عناصر کی بیخ کنی کرکے ملک اور صوبے کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے واقع میں شہید مزدوروں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطائ فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ انہوں نے زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *