Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

برطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوری

برطانیہ کے 3  بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ ہوا ہے جس میں ہیکرز نے تقریباً 87 لاکھ افراد کا ڈیٹا چوری کرلیا اور اس کے بدلے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹر،اسٹینسٹڈ اور ایسٹ مڈلینڈز ائیرپورٹس پر ہیکرز کی جانب سے سائبر حملہ ہوا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ 87 لاکھ صارفین کاحساس ڈیٹا چوری کیا  گیا۔  ای میلز، فون نمبرز، گاڑیوں کے رجسٹریشن اورپوسٹ کوڈ ہیکرز کے ہاتھ لگے ہیں۔ کار پارکنگ،لاؤنج اور فاسٹ ٹریک بکنگز کا ڈیٹا بھی متاثر ہوا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیرپورٹس کےوائی فائی صارفین کاڈیٹا بھی ہیک ہواہے۔

مانچسٹر ائیرپورٹس گروپ کے مطابق ہیکرز نے ہفتے کے اختتام پر صارفین کی رابطے کی معلومات، گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرز اور پوسٹ کوڈز حاصل کیے۔

گروپ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ہیکرز نے ڈیٹا واپس کرنے کے بدلے تاوان طلب کیا، تاہم کمپنی نے رقم ادا کرنے سے انکار کردیا۔ تاوان کی رقم ظاہر نہیں کی گئی۔

کمپنی کے مطابق مسافروں کی حفاظت یا ایوی ایشن سکیورٹی کسی بھی مرحلے پر متاثر نہیں ہوئی اور جس نظام کو ہیک کیا گیا، اس میں صارفین کی بینک یا ادائیگی سے متعلق معلومات موجود نہیں تھیں۔

کمپنی کے مطابق تقریباً 8.7 ملین صارفین کا ڈیٹا متاثر ہوا، جس میں زیادہ تر ای میل ایڈریسز شامل تھے۔ یہ معلومات ائیرپورٹس کے ٹرمینلز میں وائی فائی سائن اپس سے متعلق تھیں۔

گروپ نے صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ معلومات کی سکیورٹی کو انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے اور اس واقعے سے پیدا ہونے والی کسی بھی پریشانی یا تشویش پر معذرت خواہ ہے۔

کمپنی کے مطابق اسے منگل کے روز سائبر حملے کا علم ہوا، جس کے بعد ہیکرز کی مزید رسائی فوری طور پر روک دی گئی اور متاثرہ صارفین کو بھی مطلع کیا گیا۔

گروپ نے کہا کہ خطرے کو فوری طور پر محدود کیا گیا ہے، جبکہ صارفین اور اپنے نظام کے تحفظ کے لیے ماہرین کی مدد سے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ متعلقہ حکام کو بھی واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *