Daily Shujaat Quetta
September 1, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ناشتہ نہیں کرتے تو اس کا بڑا نقصان جان لیںپی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاپاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچزکا عالمی ریکارڈ قائم کردیاعاقب جاوید نے انگلینڈ کیخلاف شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم اور کوچ سرفراز احمد پر ڈال دیامریکی حملوں کے بعد ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر جوابی حملہ، بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰنیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئینیویارک میں چاقو بردار خاتون کا حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاکپانی خطے کی لائف لائن ہے، اسے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظمافغانستان اور پاکستان باہمی انحصار کو بحران کے بجائے مشترکہ معاشی مفادات کیلئے استعمال کرسکتے ہیں: افغان سفیر کا این ڈی یو میں خطابپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی 27-2026 کی چیئرمین شپ سنبھال لیناشتہ نہیں کرتے تو اس کا بڑا نقصان جان لیںپی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاپاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچزکا عالمی ریکارڈ قائم کردیاعاقب جاوید نے انگلینڈ کیخلاف شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم اور کوچ سرفراز احمد پر ڈال دیامریکی حملوں کے بعد ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر جوابی حملہ، بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰنیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئینیویارک میں چاقو بردار خاتون کا حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاکپانی خطے کی لائف لائن ہے، اسے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظمافغانستان اور پاکستان باہمی انحصار کو بحران کے بجائے مشترکہ معاشی مفادات کیلئے استعمال کرسکتے ہیں: افغان سفیر کا این ڈی یو میں خطابپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی 27-2026 کی چیئرمین شپ سنبھال لی

افغانستان اور پاکستان باہمی انحصار کو بحران کے بجائے مشترکہ معاشی مفادات کیلئے استعمال کرسکتے ہیں: افغان سفیر کا این ڈی یو میں خطاب

پاکستان میں افغانستان کے  سفیر سردار احمد شکیب نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں کی جنگوں اور سلامتی سے متعلق پیشرفت نے پاکستان اور افغانستان کے مفادات اور حکمت عملی کو بھی ایک دوسرے سے گہرائی سے جوڑ دیا ہے۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے سردار احمد شکیب نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی موجودہ حقیقتوں کو فرسودہ مفروضوں کی بجائے نئے تناظر میں دیکھنا ہوگا۔

افغان سفیر نے مزید کہا کہ  پاکستان اور افغانستان محض دو ہمسایہ ممالک نہیں بلکہ دونوں کے جغرافیے، عوام، معاشرے اور تاریخ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ 

سردار احمد شکیب کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ٹرانزٹ اور عوام کی آمدورفت بھی باہمی انحصار کو مزید مضبوط بناتی ہے۔

افغان سفیر نے کہا کہ آج کا افغانستان سرد جنگ یا 1990 کی دہائی کا افغانستان نہیں، نہ ہی یہ وہ افغانستان ہے جو 2001 کے بعد غیر ملکی فوجی موجودگی اور بیرونی سیاسی مداخلت کے زیر اثر تھا، 2021 کے بعد کابل میں ایک نئی سیاسی حقیقت سامنے آئی ہے۔

سردار احمد شکیب کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سیاسی، سلامتی اور معاشی صورتحال پاکستان کو متاثر کرتی ہے، اسی طرح پاکستان میں ہونے والی پیشرفت افغانستان پر اثرانداز ہوتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتے تاہم باہمی انحصار کو بحران کے بجائے استحکام، سلامتی اور مشترکہ معاشی مفادات کے لیے استعمال کرنے کا انتخاب ضرور کرسکتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان کو باہمی انحصار کو تنازعات کے بجائے تعاون، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے بروئے کار لانا ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *