Daily Shujaat Quetta
September 5, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
سندھ کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر اسپرنکلرز نہ ہونے کا انکشافرات گئے تک جاگنے کی عادت کس حد تک صحت پر اثر انداز ہوتی ہے؟کھانے کے دوران یا بعد میں پانی پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ٹورنٹو: پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی گاڑی نذرِ آتش کرنے کے الزام میں ایک ملزم گرفتارحوثیوں اور یمنی فوج میں گھمسان کی جنگ، 120 سے زائد افراد ہلاکبلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں 48 دہشتگرد ہلاکامریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکیپاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی عاقب جاوید پر کڑی تنقید، آئینہ دیکھنے کا مشورہ دیدیاعالمی ریکارڈ بنانے کیلئے 100 کلومیٹر دوڑنے کے بعد گیند کرانے والا بولرانگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کا متوازن اسکواڈ بنانا ہدف ہے: کوچ مائیک ہیسنسندھ کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر اسپرنکلرز نہ ہونے کا انکشافرات گئے تک جاگنے کی عادت کس حد تک صحت پر اثر انداز ہوتی ہے؟کھانے کے دوران یا بعد میں پانی پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ٹورنٹو: پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی گاڑی نذرِ آتش کرنے کے الزام میں ایک ملزم گرفتارحوثیوں اور یمنی فوج میں گھمسان کی جنگ، 120 سے زائد افراد ہلاکبلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں 48 دہشتگرد ہلاکامریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکیپاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی عاقب جاوید پر کڑی تنقید، آئینہ دیکھنے کا مشورہ دیدیاعالمی ریکارڈ بنانے کیلئے 100 کلومیٹر دوڑنے کے بعد گیند کرانے والا بولرانگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کا متوازن اسکواڈ بنانا ہدف ہے: کوچ مائیک ہیسن

انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کا متوازن اسکواڈ بنانا ہدف ہے: کوچ مائیک ہیسن

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے عبوری کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے متوازن اسکواڈ بنانا ہدف ہے، گزشتہ چند دن کھلاڑیوں کے آنے اور جانے کی وجہ سے چیلنجنگ رہے ہیں، کھلاڑ یوں کی توجہ مکمل طور پر اگلے ٹیسٹ پر مرکوز ہے۔

برمنگھم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریڈ بال اسکواڈ کے عبوری کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دن کھلاڑیوں کے آنے اور جانے کی وجہ سے چیلنجنگ تھے۔ہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے آئے ہیں، کھلاڑی مکمل فوکس ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں فی الحال عبوری ریڈ بال کوچ ہوں، وہ جاپان میں ایشین گیمز کی تیاری کے لیے موجود تھے، لاہور آنے پر ریڈ بال ٹیم کی عبوری ذمہ داری سنبھالنے کی درخواست کی گئی، وہ ریڈ بال کی سلیکشن کا حصہ نہیں، وائٹ بال کے کوچ اور سلیکشن کا حصہ ہیں۔

مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے متوازن اسکواڈ بنانا ہدف ہے، نئے نوجوان کھلاڑی آئے ہیں، جن سے پاکستانی بولنگ اٹیک بہتر نظر آئے گا، اُنہیں کھلاڑیوں کے ریلیز ہونے کی وجہ معلوم نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ محمد عباس نے دورہ انگلینڈ پر شاندار بولنگ کرائی ہے، وہ چند ریڈ بال کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرچکے ہیں، کھلاڑی مایوس ضرور ہیں لیکن ہمیں آگے کی طرف دیکھنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *