Daily Shujaat Quetta
September 5, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
سندھ کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر اسپرنکلرز نہ ہونے کا انکشافرات گئے تک جاگنے کی عادت کس حد تک صحت پر اثر انداز ہوتی ہے؟کھانے کے دوران یا بعد میں پانی پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ٹورنٹو: پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی گاڑی نذرِ آتش کرنے کے الزام میں ایک ملزم گرفتارحوثیوں اور یمنی فوج میں گھمسان کی جنگ، 120 سے زائد افراد ہلاکبلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں 48 دہشتگرد ہلاکامریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکیپاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی عاقب جاوید پر کڑی تنقید، آئینہ دیکھنے کا مشورہ دیدیاعالمی ریکارڈ بنانے کیلئے 100 کلومیٹر دوڑنے کے بعد گیند کرانے والا بولرانگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کا متوازن اسکواڈ بنانا ہدف ہے: کوچ مائیک ہیسنسندھ کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر اسپرنکلرز نہ ہونے کا انکشافرات گئے تک جاگنے کی عادت کس حد تک صحت پر اثر انداز ہوتی ہے؟کھانے کے دوران یا بعد میں پانی پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ٹورنٹو: پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی گاڑی نذرِ آتش کرنے کے الزام میں ایک ملزم گرفتارحوثیوں اور یمنی فوج میں گھمسان کی جنگ، 120 سے زائد افراد ہلاکبلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں 48 دہشتگرد ہلاکامریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکیپاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی عاقب جاوید پر کڑی تنقید، آئینہ دیکھنے کا مشورہ دیدیاعالمی ریکارڈ بنانے کیلئے 100 کلومیٹر دوڑنے کے بعد گیند کرانے والا بولرانگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کا متوازن اسکواڈ بنانا ہدف ہے: کوچ مائیک ہیسن

ٹورنٹو: پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی گاڑی نذرِ آتش کرنے کے الزام میں ایک ملزم گرفتار

کینیڈا  کی ٹورنٹو پولیس نے پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی گاڑی کو نذرِ آتش کرنے کے واقعے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ 

یہ واقعہ کینیڈا کے شہر اسکاربورو میں سلمیٰ زاہد کے گھر کے باہر رونما ہوا تھا۔ 

ٹورنٹو پولیس کے مطابق 24 سالہ روشوِن کرافٹن کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ملزم پر املاک کو نقصان پہنچانے کی غرض سے آتش زنی، پانچ ہزار ڈالر سے زائد مالیت کا نقصان پہنچانے، آتش گیر مواد اپنے قبضے میں رکھنے اور پروبیشن آرڈر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو 8 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ٹورنٹو پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے اور کیس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید برآں رکنِ کینیڈین پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد نے ٹورنٹو پولیس کی تحقیقات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس کیس کی تحقیقات میں مستعدی سے کام کرنے پر ٹورنٹو پولیس سروس کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھوں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ چونکہ تحقیقات ابھی جاری ہیں اس لیے فی الحال ہمارے پاس اس واقعے کے محرک کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وقت کے ساتھ حقائق سامنے آ جائیں گے اور میں مزید تبصرہ کرنے سے پہلے مکمل حقائق کا انتظار کروں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *