Daily Shujaat Quetta
September 6, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
سیرتِ نبوی ہمارے لیے مکمل ضابط حیات ہے، سیدال خان ناصربلوچستان اس وقت مختلف نوعیت کی انتہاپسندی اور بدامنی کا شکار ہے،ڈاکٹر عبدالمالکڈاکٹر عائشہ فیض کی گرفتاری عدم برداشت اور مطلق العنانیت کی آخری حد ہے ، نیشنل پارٹیخضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا6 ستمبر 1965 ہماری دفاعی تاریخ کایادگار دن ہے،نسیم الرحمن ملاخیلسندھ کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر اسپرنکلرز نہ ہونے کا انکشافرات گئے تک جاگنے کی عادت کس حد تک صحت پر اثر انداز ہوتی ہے؟کھانے کے دوران یا بعد میں پانی پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ٹورنٹو: پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی گاڑی نذرِ آتش کرنے کے الزام میں ایک ملزم گرفتارحوثیوں اور یمنی فوج میں گھمسان کی جنگ، 120 سے زائد افراد ہلاکسیرتِ نبوی ہمارے لیے مکمل ضابط حیات ہے، سیدال خان ناصربلوچستان اس وقت مختلف نوعیت کی انتہاپسندی اور بدامنی کا شکار ہے،ڈاکٹر عبدالمالکڈاکٹر عائشہ فیض کی گرفتاری عدم برداشت اور مطلق العنانیت کی آخری حد ہے ، نیشنل پارٹیخضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا6 ستمبر 1965 ہماری دفاعی تاریخ کایادگار دن ہے،نسیم الرحمن ملاخیلسندھ کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر اسپرنکلرز نہ ہونے کا انکشافرات گئے تک جاگنے کی عادت کس حد تک صحت پر اثر انداز ہوتی ہے؟کھانے کے دوران یا بعد میں پانی پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ٹورنٹو: پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی گاڑی نذرِ آتش کرنے کے الزام میں ایک ملزم گرفتارحوثیوں اور یمنی فوج میں گھمسان کی جنگ، 120 سے زائد افراد ہلاک

6 ستمبر 1965 ہماری دفاعی تاریخ کایادگار دن ہے،نسیم الرحمن ملاخیل

وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے محکمہ ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 ہماری دفاعی تاریخ کایادگار دن ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ 6 ستمبرکو پاکستانی فوج نے نہ صرف مادر وطن کا دفاع کیا بلکہ دنیا کو یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ بزدل دشمن نے لاہور پر قبضہ کرنے کے لیے رات کی تاریکی میں حملہ کیا اور پوری دنیا نے دیکھا کہ افواج پاکستان کے جری سپوتوں نے بے مثال بہادری سے دشمن کو پسپا کیا۔پاک وطن کے جوانوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے ثابت کیا کہ قومیں جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان اور حوصلے سے جیتتی ہیں،تاریخ عالم پاک فوج کی بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرنے کی کوئی دوسری مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ صوبائی مشیر نسیم الرحمان خان ملاخیل نے 6 ستمبر یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وطن عزیز کے عظیم شہداءکی لازوال قربانیوں کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دفاع وطن کے لیے جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے- دفاع وطن کے لئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہداءہماری آن،بان اور شان ہیں۔آج پوری قوم شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے۔یوم دفاع پر بھارتی مقبوضہ کشمیر کے نہتے لوگوں کی عظیم قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ نسیم الرحمان خان ملاخیل نے کہا ہے کہ6 ستمبر یومِ دفاع پر پوری قوم پاک فوج کو دلی خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ معرکہ حق کی کامیابی نے قوم کے حوصلوں کو بلند کیا اور ہم سب اپنی افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 6 ستمبر کا یہ یادگار دن ہمیں شہداءاور غازیوں کے جذبہ? ایثار اور دفاعِ وطن کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *