Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

ضلع مستونگ کا قلات ڈویژن سے اخراج ناقابل قبول ہے،مولانا عبد الغفور حیدری

اسلام آباد (شجاعت نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ ضلع مستونگ کا قلات ڈویژن سے اخراج ناقابل قبول ہے،عید کے بعد تمام جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سخت ردعمل دیا جائے گا۔ اپنے بیان میں مولانا غفورحیدری نے کہاکہ مستونگ ریاست قلات کا اہم شہر رہا ہے جہاں خان آف قلات کا قلعہ موجود ہے، ان کی تعمیر کردہ مساجد اور مدارس آج بھی موجود ہیں۔انہوںنے کہاکہ قلات اور مستونگ ماضی میں جڑواں شہر رہے ہیں، مستونگ کو قلات ڈویژن سے نکال کر کوئٹہ میں شامل کرنا ایک بڑی سازش معلوم ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ عجیب بات ہے کہ اتنا بڑا فیصلہ کرتے وقت نہ قومی اسمبلی کے رکن کو اور نہ ہی صوبائی اسمبلی کے رکن کو اعتماد میں لیا جاتا ہے،نہ ہی ضلع کے عوام کی رائے لی جاتی ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ عید کے بعد تمام جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سخت ردعمل دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ بہتر یہی ہے کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ بعد از خرابی بسیار یہ فیصلہ واپس لے۔انہوںنے کہاکہ حکومت اور انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرکے کشیدگی کا خاتمہ کرے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *