انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے بھارتی فاسٹ بولر ارشد یپ سنگھ پر ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا۔
بھارت کے فاسٹ بولر ارشد یپ سنگھ پر اتوار کو احمد آباد میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران آئی سی سی ضابطۂ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ارشد یپ کو آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کے آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، جو بین الاقوامی میچ کے دوران کسی کھلاڑی کی طرف نامناسب یا خطرناک انداز میں گیند (یا کرکٹ کا کوئی اور سامان) پھینکنے سے متعلق ہے۔
یہ واقعہ نیوزی لینڈ کی اننگز کے 11ویں اوور میں پیش آیا، جب ارشد یپ نے فالو تھرو پر فیلڈنگ کرتے ہوئے جارحانہ اور نامناسب انداز میں گیند پھینکی، جو کیوی بیٹر ڈیرل مچل کے پیڈز پر لگی۔

Leave a Reply