Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

میٹا کی جانب سے فیس بک میں صارفین کیلئے بہترین فیچر متعارف

میٹا کی جانب سے فیس بک، واٹس ایپ اور میسنجر میں اسکام ڈیٹیکشن ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق نئے فیچرز کا مقصد صارفین کو اس وقت الرٹس بھیجنا ہے جب ان کا سامنا کسی مشتبہ چیز سے ہوگا۔

میٹا کی جانب سے فیس بک میں صارفین کو مشتبہ فرینڈز ریکوئسٹس سے الرٹ کرنے سے متعلق فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

اس فیچر کے تحت جب آپ کسی اکاؤنٹ سے فرینڈ ریکوئسٹ موصول کرتے ہیں یا سینڈ کرتے ہیں تو کمپنی کی جانب سے مشتبہ سرگرمیوں جیسے مشترکہ دوست نہ ہونے یا حقیقی لوکیشن کی بجائے کسی اور ملک کا نام درج کرنے وغیرہ سے آگاہ کیا جائے گا۔

آپ الرٹ کو دیکھ سکیں گے تاکہ اس کے مطابق فرینڈ ریکوئسٹ کو قبول یا مسترد کرسکیں۔

واٹس ایپ میں میٹا کی جانب سے ڈیوائس لنکنگ وارننگ کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس فیچر کا مقصد اسکامرز کو صارفین کو دھوکا دے کر ان کے اکاؤنٹس سے لنک ہونے سے روکا جائے گا۔

اس فیچر کے تحت واٹس ایپ کی جانب سے الرٹ کیا جائے گا کہ لنکنگ ریکوئسٹ مشتبہ ہے۔

ان الرٹس میں یہ بھی بتایا جائے گا کہ یہ ریکوئسٹ کہاں سے آئی ہے اور اسکام سے خبردار کیا جائے گا۔

میسنجر میں میٹا کی جانب سے ایڈوانسڈ اسکام ڈیٹیکشن نامی فیچر مزید ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے ممالک کے نام نہیں بتائے گئے مگر اس فیچر سے جب آپ کسی نئے کانٹیکٹ سے چیٹ کریں گے تو میٹا کی جانب سے اسکام سے جڑے رویوں کو مدنظر رکھ کر انتباہ کیا جائے گا

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *