Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ذیابیطس جیسے مرض سے بچنے روزانہ کتنے گھنٹے کی نیند مثالی ہوتی ہے؟

ہم سب ہی صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور یہ خواہش ہوتی ہے عمر میں اضافے کے ساتھ کم از کم بیماریوں کا سامنا ہو۔

اب ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے دائمی مرض سے بچنے کے لیے ہر رات کتنے گھنٹے کی نیند ضروری ہے۔

جی ہاں واقعی جرنل بی ایم جے اوپن ڈائیبیٹس ریسرچ اینڈ کیئر میں شائع تحقیق میں ذیابیطس سے تحفظ کے لیے ہر رات کی نیند کے مثالی دورانیے کا تعین کیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نیند کے دورانیے اور انسولین کی حساسیت کے درمیان تعلق موجود ہے اور یہ ذیابیطس ٹائپ 2 سے تحفظ یا خطرہ بڑھانے میں کردار ادا کرنے والا عنصر ہے

تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر زیادہ وقت تک سونے سے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یہ لگ بھگ 23 ہزار افراد کا ڈیٹا تھا اور اس کی اچھی طرح جانچ پڑتال کی گئی۔

تحقیق کے مطابق ذیابیطس ٹائپ 2 سے تحفظ کے لیے ہر رات اوسطاً 7 گھنٹے 19 منٹ سونے کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ ہفتہ وار تعطیل پر 8 گھنٹے کی نیند بہترین ہوتی ہے

محققین نے ان افراد کو مختلف گروپس میں تقسیم کیا اور پھر ڈیٹا کا ایک بار پھر تجزیہ کیا تو لگ بھگ وہی نتائج سامنے آئے۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت ہوا کہ اگر آپ عام دنوں میں کم وقت تک سوتے ہیں مگر ہفتہ وار تعطیلات کے موقع پر 2 یا اسے زائد گھنٹوں کی اضافی نیند کو عادت بناتے ہیں تو اس سے بھی انسولین کی حساسیت بہتر ہوتی ہے۔

اس حوالے سے مزید تحقیق سے انکشاف ہوا کہ ہر ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر اضافی 2 گھنٹوں کی نیند سے ان لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے جو عام دنوں میں 7 گھنٹے 19 منٹ سے کم وقت تک سونے کے عادی ہوتے ہیں

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *