Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

روزانہ محض 3 منٹ کی اس ورزش سے آپ موٹاپے اور ذیابیطس کو ہمیشہ دور رکھ سکتے ہیں

کیا عمر گزرنے کے ساتھ خود کو موٹاپے، ذیابیطس ٹائپ اور دیگر متعدد دائمی امراض سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟

اگر ہاں تو روزانہ محض 3 منٹ کی ایک مخصوص ورزش سے ایسا ممکن ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔۔

راک فیلر یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ محض 3 منٹ تک دوڑنے سے جسم میں ایسی اہم ڈرامائی تبدیلیاں آتی ہیں جو 90 منٹ کی معتدل ورزش سے بھی نہیں آتیں۔

اس تحقیق میں 53 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق روزانہ 6 بار 30، 30 سیکنڈ تک دوڑنے سے خون میں موجود ایک چوتھائی کے قریب پروٹینز میں فوری تبدیلیاں آتی ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ دوڑنے سے 200 سے زائد میٹابولائٹس میں تبدیلیاں آتی ہیں اور ایسے پروٹینز کی سطح میں برق رفتاری سے اضافہ ہوتا ہے جو خون کی شریانوں کے پھیلاؤ، ٹشوز کی مرمت اور ہارمونز سگنلز کے حوالے سے کردار ادا کرتے ہیں۔

ان میں سے کچھ پروٹین دوران خون میں خلیاتی سگنلز کے ذریعے پہنچتے ہیں اور پروٹینز کے کچھ ایسے حصے جاری کرتے ہیں جو خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی جائزہ لیا گیا کہ چربی کے خلیات دوڑنے کے بعد کیسے خون پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں اور دریافت ہوا کہ ان خلیات میں نمایاں تبدیلیاں آتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق 90 منٹ تک معتدل ورزش سے فوری طور پر ایسا ڈرامائی ردعمل دیکھنے میں نہیں آتا۔

تحقیق میں بتایا کہ دوڑنے سے جو پروٹینز متحرک ہوتے ہیں، ان سے دل کی شریانوں کے امراض اور میٹابولک امراض کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

محققین کے مطابق خاص طور پر موٹاپے، ذیابیطس ٹائپ 2 اور دیگر میٹابولک امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *