Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

مانتا ہوں کہ مجھ سمیت رضوان اور سعود سے پرفارم نہیں ہورہا، ہم تینوں کی فارم پریشانی کا سبب ہے: سلمان علی آغا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان سلمان علی آغا نے اعتراف کیا کہ  انگلینڈ نے ہمیں کھیل کے ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا، ہم کسی ڈپارٹمنٹ میں تسلسل کے ساتھ پر فارم نہیں کرسکے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا انگلینڈ میں جیت کیلئے کھیل میں تسلسل رکھنا ضروری ہے، کرکٹ میں کوئی ٹیم کسی بھی روز کم بیک کرسکتی ہے،  ہماری ٹیم میں صلاحیت ہے لیکن ہم اپنے پلان پر عمل نہیں کرپائے۔

سلمان علی آغا نے کہا انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو ہمیشہ چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہاں آ کر ہمارے لیے چیزیں ہمیشہ مشکل ہوتی ہیں، ہم مہینہ نہیں بلکہ ایک ہفتہ پہلے آئے تھے جو کنڈیشنز  سے ہم آہنگی کیلئے کافی نہیں۔

انہوں نےکہا پاکستان ٹیم اس وقت ری بلڈنگ کے مرحلے میں ہے،  ہمارا بولنگ اٹیک کم تجربہ کار ہے، ہم مستقبل کیلئے پریشان نہیں کیوں کہ ہم مستقبل کو تیار کررہے ہیں۔

سلمان علی آغا نےکہا مانتا ہوں کہ مجھ سے، رضوان سے اور سعود سے پرفارم نہیں ہورہا، ہم تینوں کی فارم پریشانی کا سبب ہے، امید ہے بابر اعم اگلے میچ کیلئے فٹ ہوجائیں گے۔

انہوں نےمزید کہا ہمیں اووے سیریز میں بہتر کھیلنا پڑے گا، ہم اووے سیریز میں اچھا نہیں کر پا رہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *