Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

گوگل میپس کا وہ بہترین فیچر جس کا علم بہت کم افراد کو ہے

گوگل میپس متعدد کاموں کے لیے بہترین سروس ہے جس سے آپ نئے ریسٹورینٹس، نئے مقامات یا دیگر چیزوں کو تلاش کرسکتے ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ اس کو اپنے قریب موجود پیٹرول پمپ تلاش کرنے کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں؟

جی ہاں واقعی گوگل میپس کو آپ پیٹرول پمپس تلاش کرنے کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ فیچر اس وقت بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے جب اچانک سفر کے دوران موٹرسائیکل یا گاڑی کا پیٹرول ختم ہونے کے قریب پہنچ جائے اور آپ کو علم نہ ہو کہ اس علاقے میں پیٹرول پمپ کہاں موجود ہے۔

تو موٹرسائیکل یا گاڑی پر سفر کرتے ہوئے گوگل میپس نہ صرف ریسٹورینٹس اور مقامات کی تلاش کے لیے بہترین ہے بلکہ یہ آپ کو بتاتا ہے کہ پیٹرول پمپ کو کہاں تلاش کیا جاسکتا ہے۔

تو اس فیچر کو کیسے استعمال کریں؟

اچھی بات یہ ہے کہ گوگل میپس ایسی سروس ہے جس کو لگ بھگ ہر ڈیوائس میں استعمال کیا جاسکتا ہے

ہر ڈیوائس میں یہ فیچر ایک طرح ہی کام کرتا ہے اور اسے گیس فیچر کہا جاتا ہے۔

تو اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ڈیوائس میں آپ گوگل میپس کو اوپن کریں۔

وہاں سرچ بار کے نیچے موجود آپشنز جیسے ہوم، ریسٹورینٹس وغیرہ کو سوائپ کرکے گیس آپشن پر کلک کریں۔

ایسا کرنےکے بعد ڈیوائس میں علاقے میں موجود تمام پیٹرول پمپس سرخ رنگ کے آئیکون کے ساتھ نمودار ہو جائیں گے۔

یہاں تک کہ آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ وہ پمپ دن میں کتنے گھنٹے کھلے رہتے ہیں یا دیگر چیزوں کی تفصیلات بھی جان سکتے ہیں۔

اس کے لیے کسی بھی آئیکون پر کلک کرکے مزید تفصیلات جان سکتے ہیں یا دیکھ سکتے ہیں کہ کس سمت میں جاکر آپ اسے تلاش کرسکتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *