Daily Shujaat Quetta
August 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ حکومت نے قیمتوں کو کم رکھنے کوشش کی، غریب عوام کو ریلیف کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بننے والی جنگ ختم کرانے کی کوشش کررہی ہے، کچھ لوگ اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے احتجاج کرنا چاہتے ہیں ، یہ لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسا رہے ہیں، احتجاج تو اسرائیل کے خلاف ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ اگر جنگ جاری رہی تو ہوسکتا ہے کہ اس سے بھی برے حالات کا سامنا کرنا پڑے، ہمیں حالات کا مقابلہ کرنا ہے ایک دوسرے کا گریبان نہیں پکڑنا، دنیا کے مختلف ممالک میں پٹرول ڈیزل دستیاب ہی نہیں ہے۔

دوسری جانب کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وفاق نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کا بوجھ بڑھا دیا، وقتی اور نمائشی اقدامات سے مسائل حل نہیں ہوں گے ، مستقل اور دیرپا پالیسی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا حکومت کے پاس بحران سے نکلنے کا واضح منصوبہ نہیں، وفاقی حکومت کو فوری طور پرواضح اور جامع معاشی پالیسی پیش کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا اور  عوام چیخ پڑے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *