Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

پاکستان نے خطے میں قیام امن کیلئے ایک بار پھر متوازن سفارتکاری کا مظاہرہ کیا،سینیٹرمحمدعبدالقادر

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک بار پھر خطے میں امن کے قیام کے لیے فعال اور متوازن سفارتکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کا دورہ اور وزیر اعظم شہباز شریف کے سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے حالیہ دورے دراصل امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی سنجیدہ کوششوں کا حصہ ہیں۔ ان اعلیٰ سطحی روابط نے پاکستان کو ایک ایسے ذمہ دار اور قابلِ اعتماد ثالث کے طور پر پیش کیا ہے جو نہ صرف مسلم دنیا بلکہ عالمی سطح پر بھی اثر و رسوخ رکھتا ہے۔

ایران کے ساتھ عسکری و تزویراتی سطح پر بات چیت اور خلیجی ممالک کے ساتھ سیاسی و اقتصادی مشاورت نے پاکستان کو ایک پل کا کردار دیا ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارسینیٹرمحمد عبدالقادر نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب, ترکی اور قطر جیسے اہم ممالک کے ساتھ ہم آہنگی اور قریبی تعلقات نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستان ایک وسیع تر سفارتی اتحاد کے ذریعے خطے میں پائیدار امن کیلئے کوشاں ہے۔ اگر امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدہ کامیاب ہوتا ہے تو اسکا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا۔

اس پیشرفت کے نتیجے میں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، پاکستان-ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بھی عملی شکل اختیار کر سکتا ہے جو توانائی بحران کے حل میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ پاکستان کا افغانستان اور بھارت پر دباو¿ بڑھے گا. پاکستان کی یہ سفارتی کامیابیاں نہ صرف خطے میں امن کی نئی راہیں کھول سکتی ہیں بلکہ اسے عالمی سطح پر ایک مو¿ثر اور ذمہ دار ریاست کے طور پر بھی مضبوط بنائیں گی۔ پاکستان اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی اقتصادی اور تزویراتی پوزیشن کو مزید مستحکم کر سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *