Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

امریکا ایران کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے بدلے یورینیم معاہدے پر غور کر رہا ہے: امریکی میڈیا

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے 3 صفحات پر مشتمل ایک منصوبے پر مذاکرات جاری ہیں۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ منصوبے میں ایک اہم تجویز یہ ہے کہ امریکا ایران کے منجمد 20 ارب ڈالر جاری کرے گا جس کے بدلے ایران اپنا افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ترک کردے گا۔

ویب سائٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ کی ایک بڑی ترجیح یہ ہے کہ ایران اپنی زیرِ زمین جوہری تنصیبات میں موجود تقریباً 2 ہزار کلوگرام افزودہ یورینیم تک رسائی حاصل نہ کر سکے، خصوصاً وہ 450 کلوگرام یورینیم جو 60 فیصد تک افزودہ ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے ابتدائی مرحلے میں امریکا ایران کو 6 ارب ڈالر جاری کرنے پر تیار تھا تاکہ ایران خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء خرید سکے تاہم ایران نے 27 ارب ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق تازہ ترین بات چیت میں 20 ارب ڈالر کی رقم زیر غور ہے۔ 

ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ یہ امریکی تجویز ہے جبکہ دوسرے امریکی عہدیدار نے ’رقم کے بدلے یورینیم‘ کی تجویز کو ’کئی زیر بحث نکات میں سے ایک‘ قرار دیا۔

ویب سائٹ کے مطابق اسی دوران امریکا نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا تمام جوہری مواد امریکا منتقل کرے جبکہ ایران نے صرف اسے اپنے ملک میں ہی ’ڈاؤن بلینڈ‘ (کم افزودہ) کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

ایگزیوس کا بتانا ہے کہ ایک زیر غور تجویز یہ بھی ہے کہ زیادہ افزودہ یورینیم کسی تیسرے ملک منتقل کیا جائے جبکہ باقی یورینیم کو ایران میں بین الاقوامی نگرانی کے تحت کم افزودہ کیا جائے۔

ویب سائٹ کے مطابق اس وقت زیرِ غور 3 صفحات پر مشتمل مفاہمتی یادداشت  میں ایران کی جانب سے جوہری افزودگی پر ’رضاکارانہ‘ پابندی بھی شامل ہے۔

ویب سائٹ کا بتانا ہے کہ امریکا نے مذاکرات کے آخری دور میں ایران سے جوہری افزودگی پر 20 سالہ پابندی کا مطالبہ کیا تھا جبکہ ایران نے 5 سال کی مدت تجویز کی اور ثالث اب بھی اس حوالے سے اختلاف کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت ایران کو طبی مقاصد کے لیے نیوکلیئر ریسرچ ری ایکٹرز رکھنے کی اجازت ہوگی تاہم وہ اس بات کی یقین دہانی کرائے گا کہ اس کی تمام جوہری تنصیبات زمین کے اوپر ہوں گی جبکہ موجودہ زیرِ زمین تنصیبات غیر فعال رہیں گی۔

اس معاہدے میں آبنائے ہرمز سے متعلق امور بھی شامل ہیں، تاہم ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اب بھی اہم اختلافات موجود ہیں۔

یہ واضح نہیں کہ اس مفاہمتی یادداشت میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں اس کے اتحادی گروپوں کی حمایت کا ذکر شامل ہے یا نہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *