Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

امریکا کیساتھ دوبارہ جنگ چھڑنے کا امکان ہے، افواج کسی بھی نئی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز

ایران کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے بریگیڈیئر جنرل سردار جعفر اسدی نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان دوبارہ جنگ چھڑنے کے خدشات ہیں ، مسلح افواج کسی بھی نئی امریکی مہم جوئی کے لیے تیار ہیں۔

 فارس نیوز ایجنسی کے مطابق  بریگیڈیئر جنرل سردار جعفر اسدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  شواہد سے ظاہر ہے کہ امریکا کسی معاہدے کی پاس داری نہیں کرتا۔

 انہوں نے کہاکہ امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ تنازعہ کا امکان موجود ہے۔ نہ صرف ایرانی مسلح افواج اور عوام ، بلکہ وہ سیاسی گروہ بھی ، جن میں کبھی کبھی اختلاف رائے ہوتا تھا ، آج متحد ہیں ۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کی مذاکراتی پیشکش سے مطمئن نہیں ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے جمعرات کی شام اپنی نئی مسودہ تجویز پاکستان کو دی تھی، تاہم اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

ہفتے کو ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے تہران میں سفارتکاروں کو بتایا کہ فیصلہ اب امریکا کے ہاتھ میں ہے کہ وہ سفارت کاری کا راستہ اختیار کرے یا تصادم کا راستہ جاری رکھے۔

انہوں نے کہا کہ ایران “دونوں راستوں کے لیے تیار ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *