Daily Shujaat Quetta
August 29, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

اسرائیل کا امریکا سے مزید F-35 اور F-15 لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ

اسرائیل نے امریکی طیارہ ساز کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور بوئنگ سے جدید F-35 اور F-15IA  لڑاکا طیاروں کے دو نئے اسکواڈرن خریدنے کے منصوبے کی حتمی منظوری دے دی۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق اس معاہدے کی منظوری وزارتی کمیٹی برائے خریداری نے دی، جو اسرائیلی فوج کو مضبوط بنانے کے لیے 350 ارب شیکل (119 ارب ڈالر) کے منصوبے کا ابتدائی مرحلہ ہے۔ 

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ اس توسیع شدہ دفاعی بجٹ کا بڑا حصہ اسرائیل میں ہی اسلحہ سازی پر خرچ کیا جائے گا تاکہ ملک بیرونی انحصار کم کر سکے، جبکہ اسرائیل  خود بھی جدیدطیارے تیار کرے گا۔

وزارت دفاع نے کہا کہ نئے اسکواڈرن طویل المدتی فوجی حکمت عملی کا اہم حصہ ہوں گے جس کا مقصد علاقائی خطرات سے نمٹنا اور اسرائیل کی فضائی برتری برقرار رکھنا ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل امیر بارام نے کہا کہ ُفوری جنگی ضروریات کے ساتھ ساتھ ہمیں آئندہ 10 برسوں اور اس سے آگے کے لیے بھی اسرائیلی فوج کی برتری یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ ایران  جنگ نے امریکا اور اسرائیل کے اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت اور جدید فضائی طاقت کی ضرورت کو مزید واضح کر دیا ہے۔

معاہدے کے تحت اسرائیل لاک ہیڈ مارٹن سے F-35 طیاروں کا چوتھا اسکواڈرن جبکہ بوئنگ سے F-15 IA طیاروں کا دوسرا اسکواڈرن خریدے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *