Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

جمعیت نے ہمیشہ شائستگی، برداشت اور مثبت سیاسی روایات کو فروغ دیا ہے،مولاناعبدالواسع

جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمعیت علماءاسلام کے کارکنان اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ملک بھر میں سب سے زیادہ مہذب، باکردار، باشعور اور تربیت یافتہ ہیں۔ جمعیت علماءاسلام کا ہر کارکن دلیل، منطق، شعور اور اعلیٰ اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے جماعت کے مو¿قف اور بیانیے کو عوام تک پہنچاتا ہے۔ اس پ±رفتن دور میں جہاں سوشل میڈیا پر گالم گلوچ، کردار کشی، انتشار اور جھوٹے پروپیگنڈے کو فروغ دیا جارہا ہے، وہاں جمعیت علماءاسلام نے ہمیشہ شائستگی، برداشت، فکری پختگی اور مثبت سیاسی روایات کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جمعیت علماءاسلام نے ایک منظم، فعال اور مو¿ثر ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے، جس کے ذریعے نہ صرف جماعتی بیانیے کو مضبوط انداز میں عوام تک پہنچایا جائے گا بلکہ ہر کارکن کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کا باقاعدہ جائزہ اور احتساب بھی کیا جائے گا تاکہ کوئی بھی فرد جماعت کی تعلیمات، اخلاقیات اور نظم و ضبط سے روگردانی نہ کرسکے۔ جمعیت علماءاسلام اپنے کارکنوں کو صرف سیاسی جدوجہد ہی نہیں بلکہ اخلاق، کردار، برداشت اور ذمہ دارانہ اظہارِ رائے کی بھی تربیت دیتی ہے۔

مولانا عبدالواسع نے کہا کہ الحمدللہ آج جمعیت علماءاسلام ہر ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر انتہائی مو¿ثر، شائستہ اور مضبوط انداز میں موجود ہے۔ جماعت کے نوجوان، سوشل میڈیا ٹیمیں اور ڈیجیٹل میڈیا ایکٹوسٹ اپنی شب و روز محنت سے جماعت کے نظریات، قائدین کے پیغام اور عوامی جدوجہد کو دنیا بھر تک پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے تمام سوشل میڈیا کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ 4 جون کو پشین میں منعقد ہونے والی عظیم الشان تاریخی کانفرنس کی تشہیر و اشاعت کیلئے دن رات ایک کردیں، تاکہ بلوچستان کی سرزمین ایک بار پھر جمعیت علماءاسلام کے عظیم الشان عوامی سمندر کی گواہ بنے۔انہوں نے کہا کہ 4 جون کا پشین کانفرنس صرف ایک سیاسی جلسہ نہیں بلکہ یہ بلوچستان کے عوام کے احساسات، حقوق، دینی و قومی تشخص، جمہوری جدوجہد اور ظلم و ناانصافی کے خلاف ایک بھرپور عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ لاکھوں عوام کی شرکت یہ پیغام دے گی کہ بلوچستان کے باشعور عوام آج بھی جمعیت علماءاسلام کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔

دریں اثناءمولانا عبدالواسع نے چارسدہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ممتاز عالم دین، شیخ الحدیث والقرآن کی فاتحہ خوانی کی اور ان کے اہل خانہ، متعلقین اور شاگردوں سے دلی اظہارِ تعزیت کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ صاحب کی المناک شہادت ناقابلِ بیان صدمہ اور درد ہے۔ ان کے ساتھ ذاتی، علمی اور روحانی تعلقات تھے اور آج ان کی جدائی سے خود کو تنہا محسوس کررہا ہوں۔ ان کی رحلت صرف ایک خاندان یا مدرسے کا نقصان نہیں بلکہ پورے ملک، بالخصوص بلوچستان کیلئے ایک عظیم سانحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جس انداز میں عوام سڑکوں پر نکل آئے، قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاج کیا اور غم و غصے کا اظہار کیا، وہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام اپنے علماءاور دینی قیادت سے والہانہ محبت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں سے ایک منظم سازش کے تحت جمعیت علماءاسلام کے ممتاز علماء، خطباءاور دینی شخصیات کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے، جو انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔مولانا عبدالواسع نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شیخ صاحب کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام اب تک انتہائی صبر، تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے، لیکن اگر حکومت نے اس معاملے میں سنجیدگی نہ دکھائی اور قاتلوں کو گرفتار نہ کیا تو عوامی ردعمل کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ علمائ کرام اور دینی شخصیات کے خلاف سازشیں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، اور جمعیت علماءاسلام ہر فورم پر اپنے اکابرین، مدارس اور دینی قوتوں کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *