رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ ایمان معرکہ حق بلوچستان ہنٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں صوبہ بھر سے سینکڑوں خواتین اور مرد حصہ لے رہے ہیں، 23مئی کو خواتین اور24مئی کو فیملی میلے کا انعقاد ہوگاجس کا مقصد نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان ہنٹس میں تین سو نوجوان گانوں کے ایڈیشن میں حصہ لے رہے ہیں خوشی کی بات یہ ہے اس ایڈیشن میں لڑکیوں کی بھی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے ایڈیشن کل سے شروع ہونگے جیتنے والے نوجوانوں میں نقد انعامات بھی دئیے جائیں گئے ایڈیشن 22مئی تک جاری رہیں گے بلوچستان ہنٹس میں حصہ لینے والے نوجوانوں کی آن لائن رجسٹریشن کی گئی اور خوشی اس بات پر ہورہی ہے کہ 70کے قریب تربت،گوادر اور مند سے نوجوان حصہ لے رہے ہیں 23مئی کو خواتین میلے کا انعقاد کیاجائے گا میلے میں مختلف اسٹائلز بھی لگائے جائیں گے اجبکہ 24مئی کوفیملی میلے کا انعقاد ہوگا مقابلے جیتنے والے نوجوانوں میں نقد انعام اور اسناد بھی تقسیم کی جائیں گے۔

Leave a Reply