Daily Shujaat Quetta
June 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

وزیراعلیٰ بلوچستان کا تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کو بچانے والے وارڈ بوائے کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے  ڈاکٹر ماہ نورکی جان بچانے والے وارڈ بوائےعبدالرزاق کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے مطابق عبدالرزاق ترکئی نے تیزاب گردی کے افسوسناک واقعہ کے دوران جان خطرے میں ڈال کر فوری مدد کی، بہادر اور فرض شناس افراد قوم کا فخر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق ترکئی کی جرات کو قومی سطح پر سراہا جائے گا، عبدالرزاق ترکئی کی بروقت کارروائی نے انسان دوستی اورپیشہ وارانہ ذمہ داری کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ اورا نسانی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے والوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے عبدالرزاق کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں ایک شخص نے لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا تھا جس وہ شدید متاثر ہوئیں۔

متاثرہ خاتون ڈاکٹر کو اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر بہتر سہولیات اور علاج کیلئے ائیر ایمبولینس سے کراچی منتقل کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *