Daily Shujaat Quetta
August 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

گلگت بلتستان میں پولنگ اسٹیشنوں کو دور منتقل کرکے ہماراووٹ بینک متاثرکیاگیا: قمر زمان کائرہ

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن کمیشن ہمارےتحفظات پرفوری ایکشن لے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات پر ردعمل میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ گلگت بلتستان میں پولنگ اسٹیشنوں کو دور منتقل کرکے ہماراووٹ بینک متاثرکیاگیا، بعض پولنگ اسٹیشنوں پر عملہ تاخیر سےپہنچا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو جان بوجھ کرسست روی کاشکارکرنامنصفانہ الیکشن پرسوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ گلگت بلتستان الیکشن کمیشن ہمارےتحفظات پرفوری ایکشن لے۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھاکہ جب تک تمام ووٹ کاسٹ نہ ہوجائیں انتخابی عملےکوجانےنہیں دیں گے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے سکریٹری جنرل نیرحسین بخاری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کو فارم 45 فراہم نہیں کیےجارہے،  چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کرکے معاملے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات پرامن ماحول میں ہوئے، اب ماحول خراب نہ کیا جائے، الیکشن کمیشن کو فوری طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات پرامن ہوگئے، فارم 45 نہیں دیے جارہے، یہ نتائج تبدیل کرنا چاہتےہیں، پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 دیے جائیں، پریزائیڈنگ افسران کچی پینسل کے نتائج دے رہے ہیں جوغیرقانونی ہیں، کچھ عناصر انتخابات کو داغدار کرنا چاہتے ہیں۔

جیونیوزسے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی کا آغاز کردیا گیا ہے، گلگت بلتستان میں ہمارے نمائندوں کو فارم45 نہیں دیے جارہے، شفاف انتخابات آئینی ذمہ داری ہے اورپیپلزپارٹی شفافیت پریقین رکھتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *