Daily Shujaat Quetta
June 24, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنپسنی کے قریب فجیرہ سے آنے والے آئل ٹینکر میں کریو کے رہائشی حصے میں لگنے والی آگ بجھا دی گئیالیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیاپیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کردی گئی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژنکیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتے ہیں؟ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنپسنی کے قریب فجیرہ سے آنے والے آئل ٹینکر میں کریو کے رہائشی حصے میں لگنے والی آگ بجھا دی گئیالیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیاپیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کردی گئی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژنکیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتے ہیں؟

بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کےلئے تمام طبقات کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا، بابر یوسفزئی

مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے زیرِ اہتمام محرم الحرام کے سلسلے میں تاجر امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں حکومتی نمائندوں، علمائے کرام، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے اراکین، مختلف مکاتب فکر کے رہنماو¿ں، سماجی شخصیات اور بلوچستان بھر سے تعلق رکھنے والے تاجر قائدین نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان، بین المسالک ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیتے ہوئے شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں امن، یکجہتی اور باہمی احترام کی فضا کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام طبقات مل کر اپنا کردار ادا کریں گے۔ کانفرنس سے معاون وزیر داخلہ بابر یوسفزئی، صدر مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان سید عبدالقیوم آغا، حاجی جواد رفعی، رہنماءپاکستان پیپلز پارٹی سید داو¿د آغا، چیئرمین سید یاسین آغا، تاجر اتحاد بلوچستان کے صدر سید حیدر آغا، جنرل سیکرٹری حاجی محمد یوسف، ترجمان کاشف حیدری، صادق کاکڑ، اسلم رند، نعمان کاکڑ، میر حمزہ خلجی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام اسلامی تاریخ کا ایک عظیم اور بابرکت مہینہ ہے جو ہمیں صبر، برداشت، قربانی، اخوت، رواداری اور حق و سچ پر قائم رہنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓاور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانی صرف مسلمانوں ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک روشن مثال ہے جو ہر دور میں ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیتی ہے۔ مقررین نے کہا کہ بلوچستان ہمیشہ امن، محبت، رواداری اور بھائی چارے کی علامت رہا ہے جہاں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے ایک دوسرے کے عقائد و نظریات کا احترام کرتے ہوئے مثالی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ محرم الحرام کے دوران اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا اور نفرت، انتشار اور فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کے عزائم کو ناکام بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس مقصد کے لیے علماءکرام، تاجروں، سیاسی و سماجی رہنماو¿ں، نوجوانوں اور عوام الناس کو مل کر مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ تاجر رہنماو¿ں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر تاجر برادری کا تعاون ہمیشہ مثالی رہا ہے اور آئندہ بھی تاجروں کا مکمل تعاون جاری رہے گا تاکہ عزاداروں، منتظمین اور انتظامیہ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور امن و بھائی چارے کی فضا برقرار رہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ تاجر برادری نہ صرف ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے بلکہ امن و استحکام کے قیام میں بھی ہمیشہ اپنا مو¿ثر کردار ادا کرتی رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *