Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

کیا مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے دماغ تیز ہوتا ہے؟ نئی تحقیق کے نتائج جانیں

مچھلی کا تیل سب سے زیادہ استعمال ہونے والا غذائی سپلیمنٹ ہے۔

مچھلی کے تیل میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ فیٹی ایسڈز صحت کے لیے بہت اہم سمجھے جاتے ہیں۔

زیادہ تر افراد اسے دماغی صحت خاص طور پر یادداشت بہتر بنانے کے لیے کرتے ہیں، مگر کیا ایسا واقعی ہوتا ہے؟

تو اس کا جواب نہیں ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

سدرن کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے یادداشت، دماغی خلیات یا دماغی افعال میں کوئی بہتری نہیں آتی۔

اس تحقیق میں 55 سے 80 سال کی عمر کے 365 افراد کو شامل کیا گیا تھا جو دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا سے محفوظ تھے۔

ان سب کے جسموں میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی سطح بہت کم تھی جبکہ ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھانے والے کم از کم کسی ایک عنصر جیسے موٹاپے، سست طرز زندگی، ہائی بلڈ پریشر یا کولیسٹرول سے متاثر تھے۔

ان افراد کو 2 گروپس میں تقیسم کیا گیا اور ایک گروپ کو مچھلی کے تیل کے کیپسولز کا استعمال 2 سال تک روزانہ کرایا گیا۔

دوسرے گروپ کو پلیسبو کا استعمال کرایا گیا جبکہ دونوں گروپس کو وٹامن بی کمپلیکس کا استعمال بھی کرایا گیا۔

ان سب افراد کے ایم آر آئی اسکینز کرائے گئے، خون کے نمونے لیے گئے جبکہ دماغی ٹیسٹوں مکمل کرائے گئے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ مچھلی کے تیل کے کیپسولز کھانے سے دماغوں میں تو اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی سطح بڑھ گئی مگر افعال یا یادداشت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *