Daily Shujaat Quetta
August 29, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

‘میرا تعلق افغانستان سے ہے اور وہیں سے ٹریننگ لی’، کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے میں گرفتار دہشتگرد کے انکشافات

کراچی میں سندھ رینجرز کے کیمپ  پر حملے میں ملوث دہشت گرد  تنظیم  جماعت الاحرار کے گرفتار  زخمی دہشت گرد نے اعتراف کیا ہےکہ  وہ افغانستان کے علاقے جلال آباد سے آیا ہے۔

گرفتار دہشت گرد نے بتایا کہ اس کا نام  عثمان علی ہے اور اس کے ساتھ  3 اور ساتھی بھی تھے جن  کے نام عبدالہادی، جانان  اور عمر فاروق  تھے۔

 گرفتار دہشت گرد نے بتایا کہ دہشت گرد جانان نے پاکستان رینجرز کے کیمپ پر بم پھینکا تھا۔

اس کا کہنا تھا کہ ہم لوگ سات دن قبل پاکستان میں باجوڑ کے رہائشی عبدالہادی کے پاس آئے تھے، دہشت گرد عبدالہادی مارا جاچکا ہے۔

گرفتار دہشت گرد نے بتایا کہ  ہمیں زیرتعمیر عمارت میں رکھا گیا تھا، حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ عبدالہادی وزیرستان سے لایا تھا، میں جب بھاگ رہا تھا تو مجھے گولی لگ گئی اور وہیں گرگیا۔

گرفتار دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ اس کا تعلق جماعت الاحرار سے ہے جس کے افغانستان میں کمانڈرکا نام احرار مولوی ہے، ہم سب کو افغانستان میں تربیت دی گئی تھی، ہم سب خودکش جیکٹ تیار کرلیتے ہیں، افغانستان میں پہلے سےتربیت دی گئی تھی، افغانستان میں خودکش  جیکٹ اور دیگر ٹریننگ عمرقاری نے دی تھی، کراچی آنے سے پہلے ہمارے لیے افغانستان  سے سب انتظامات ہوگئے تھے۔

دہشت گرد عثمان کے مطابق  عبدالہادی سب جانتا تھا، وہ پہلے بھی یہاں آیا تھا، پہلے ہمیں فوج  اور  رینجرز میں فرق معلوم نہیں تھا،  یہاں آکر رینجرز سے واقف ہوئے اور ہمیں بتایا گیا کہ یہ سب کافر ہیں۔

دہشت گرد کے بیان  پر  دفاعی اور سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہےکہ دہشت گرد کے یہ اعترافات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ عبوری افغان طالبان حکومت کے دور میں افغانستان کی سرزمین  ایسے دہشت گرد عناصر کی پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہی ہے جو پاکستان کے خلاف حملوں میں ملوث ہیں۔

تزویراتی امور کے ماہرین کا کہنا ہےکہ پاکستان متعدد مواقع پر افغان طالبان انتظامیہ کو سرحد پار دہشت گردی سے متعلق  ٹھوس اور ناقابل تردید شواہد پیش کر چکا ہے، تاہم  افغان طالبان رجیم کی جانب سے اس حوالے سے مؤثر عملی اقدامات سامنے نہیں آئے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *