Daily Shujaat Quetta
August 29, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

بلوچستان کے عوام کو صحت وتعلیم کی سہولیات پہنچاناوقت کی اہم ضرورت ہے

امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے گوادرقائد حق دو تحریک مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے شفا جاہ ہسپتال کا دورہ کیاجہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیامریضوں کی عیادت کی ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور طبی عملے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔دورے کے دوران مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات،مختلف شعبوں کی کارکردگی اور مریضوں کو دی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی اور طبی عملے کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پاک بحریہ کی جانب سے تقریباًسات سال سے بند شفاجاہ ہسپتال کو دوبارہ فعال کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ گوادر کے عوام کے لیے ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی بحالی سے نہ صرف مقامی شہریوں بلکہ گردونواح کے علاقوں کے عوام کو بھی بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ معیاری اور بروقت طبی سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہیں، اور صحت کے شعبے میں ایسے اقدامات عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے پاک بحریہ کی اس کاوش کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام گوادر میں صحت کے شعبے کی بہتری میں مثبت کردار ادا کرے گا۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے امید ظاہر کی کہ پاک بحریہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح و بہبود کے ایسے منصوبے جاری رکھے گی تاکہ گوادر کے عوام کو مزید بہتر، معیاری اور جدید طبی سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ضلع گوادر میں صحت کے شعبے کی بہتری اور عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں ہر سطح پر جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *