Daily Shujaat Quetta
August 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

قطر نے ایران کے 6 ارب ڈالر تہران منتقل ہونےکی خبروں کی تردیدکردی

دوحہ: قطر  نے  ایران کے 6  ارب  ڈالر  تہران  منتقل  ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ یہ رقم ایران کی جنوبی کوریا میں  تیل کی برآمد سے حاصل شدہ آمدنی ہے جو کہ امریکا ایران قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت قطر منتقل ہوئی تھی۔

 ترجمان قطری وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان 5،5 قیدیوں کے تبادلے کے  بعد  یہ رقم جنوبی کوریا سے قطر منتقل کی گئی تھی۔

ترجمان قطری وزارت خارجہ کے مطابق  امریکی شہریوں کی رہائی کے باوجود  رقم اب تک ایران کے حوالے نہیں کی گئی،  ایرانی فنڈز  قطر کے بینکوں  میں موجود ہیں  اور امریکی پابندیوں کے تحت ہیں۔

قطر نے واضح کیا ہےکہ ایران کو 6 ارب ڈالر تک براہ راست رسائی حاصل نہیں،  ایرانی صدر کے اعلان کے باوجود منجمد فنڈز کی تہران منتقلی تاحال نہیں ہوئی۔

قطر کا کہنا ہےکہ ایرانی فنڈز ، قطر کی ملکیت نہیں بلکہ ایران کے اثاثے ہیں،  ایرانی فنڈز کے استعمال  اور منتقلی پر اب بھی امریکی نگرانی برقرار ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *