Daily Shujaat Quetta
September 2, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ناشتہ نہیں کرتے تو اس کا بڑا نقصان جان لیںپی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاپاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچزکا عالمی ریکارڈ قائم کردیاعاقب جاوید نے انگلینڈ کیخلاف شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم اور کوچ سرفراز احمد پر ڈال دیامریکی حملوں کے بعد ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر جوابی حملہ، بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰنیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئینیویارک میں چاقو بردار خاتون کا حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاکپانی خطے کی لائف لائن ہے، اسے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظمافغانستان اور پاکستان باہمی انحصار کو بحران کے بجائے مشترکہ معاشی مفادات کیلئے استعمال کرسکتے ہیں: افغان سفیر کا این ڈی یو میں خطابپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی 27-2026 کی چیئرمین شپ سنبھال لیناشتہ نہیں کرتے تو اس کا بڑا نقصان جان لیںپی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاپاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچزکا عالمی ریکارڈ قائم کردیاعاقب جاوید نے انگلینڈ کیخلاف شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم اور کوچ سرفراز احمد پر ڈال دیامریکی حملوں کے بعد ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر جوابی حملہ، بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰنیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئینیویارک میں چاقو بردار خاتون کا حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاکپانی خطے کی لائف لائن ہے، اسے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظمافغانستان اور پاکستان باہمی انحصار کو بحران کے بجائے مشترکہ معاشی مفادات کیلئے استعمال کرسکتے ہیں: افغان سفیر کا این ڈی یو میں خطابپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی 27-2026 کی چیئرمین شپ سنبھال لی

ضلعی انتظامیہ معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقات کی فلاح و بہبود کےلئے اقدامات جاری رکھے گی

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے آج یہاں مائلو ٹرسٹ عملدار روڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے میں زیرِ علاج افراد سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ادارے میں داخل افراد کے لیے کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن سمیت مختلف کھیلوں کا سامان اور دیگر ضروری اشیاءفراہم کیں تاکہ انہیں صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مائلو ٹرسٹ کے ذمہ داران سے تفصیلی ملاقات بھی کی، جس میں ادارے کی کارکردگی، درپیش مسائل، سہولیات اور مستقبل کی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادارے کے ذمہ داران نے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں، جن پر ڈپٹی کمشنر نے ہر ممکن تعاون اور مرحلہ وار عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے زیرِ علاج افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مثبت طرزِ زندگی اپنانے، کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تلقین کی اور یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ فلاحی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *