وزیر اعظم شہباز شریف ترکیے کے دورے پر استنبول پہنچ گئے۔
وزیراعظم ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر استنبول پہنچے ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
ترکیے کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات نے وزیراعظم شہبازشریف کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا، ترکیے میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور ترکیے کے وزارت خارجہ کے حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیےکے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردون دو طرفہ تعلقات کے تمام شعبوں پر تفصیلی بات چیت کریں گے، ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔
دونوں رہنما علاقائی امن و سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف استنبول میں بزنس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، کانفرنس میں خصوصی اقتصادی زونز، توانائی، آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کیے جائیں گے۔
نجکاری سمیت دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا جائیگا، بزنس کانفرنس میں ترکیےکےکاروباری رہنما، سرمایہ کار، اعلیٰ سرکاری حکام شرکت کریں گے۔

Leave a Reply