Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
سرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتبے گناہ مزدوروں کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جانا چاہیےٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتبے گناہ مزدوروں کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جانا چاہیےٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہ

حکومت کا ہدف صرف ترقیاتی منصوبے شروع کرنا نہیں بلکہ ان کے ثمرات عام شہری تک پہنچانا ہے، چیف سیکرٹری بلوچستان

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سے معروف ماہرِ معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے میں غربت میں کمی، روزگار کے فروغ، بنیادی سہولیات کی فراہمی، اور ریجنل گروتھ سینٹرز کے قیام و استحکام سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر تمام انتظامی سیکرٹریز بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صوبائی حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود، معاشی بہتری اور پائیدار ترقی کے لیے جاری اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو روزگار کی فراہمی، عوام کو بنیادی ضروریات تک رسائی، حکومت کی جانب سے ضلعی ترقیاتی منصوبے، ضلعی لائیولی ہوڈ پروگرام، اور پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لئے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہدف صرف ترقیاتی منصوبے شروع کرنا نہیں بلکہ ان کے ثمرات عام شہری تک پہنچانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں غربت کے خاتمے کے لیے مربوط پالیسی، مقامی سطح پر معاشی سرگرمیوں کا فروغ، ہنرمندی کی تربیت، اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباریوں کی حوصلہ افزائی ناگزیر ہے۔ چیف سیکرٹری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ریجنل گروتھ سینٹرز کے قیام سے مقامی معیشت کو تقویت ملے گی، سرمایہ کاری بڑھے گی، اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر قیصر بنگالی نے بلوچستان کی معاشی صورتحال، ترقیاتی امکانات اور سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بڑے بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے تاکہ پائیدار ترقی کی بنیاد رکھی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل، جغرافیائی اہمیت، ساحلی پٹی، معدنی ذخائر اور زرعی امکانات کو مو¿ثر منصوبہ بندی کے ذریعے ترقی کے عمل میں لایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر قیصر بنگالی نے مزید کہا کہ اگر صوبے میں انفراسٹرکچر، توانائی، زراعت، لائیوسٹاک، معدنیات، ٹرانسپورٹ اور صنعتی شعبوں میں بڑے سرمایہ کاروں کو راغب کیا جائے تو نہ صرف معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی بلکہ روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے حکومتِ بلوچستان کو مشورہ دیا کہ مقامی سطح پر پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت کے ذریعے ایسے منصوبے شروع کیے جائیں جو طویل المدتی سماجی و معاشی فائدہ فراہم کریں۔ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ غربت میں کمی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقائی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے سرکاری اداروں، ماہرینِ معیشت، نجی شعبے اور ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان مو¿ثر رابطہ اور ہم آہنگی ضروری ہے۔ دونوں شخصیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے عوام کو ترقی کے ثمرات جلد از جلد پہنچانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *