Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

سرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رند

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے سرکاری ملازمتوں میں شفافیت، میرٹ اور مساوی مواقع کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں، بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں 19 افسران کی بھرتی خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے اور اس عمل میں کسی قسم کی سفارش یا دباو¿ کو قبول نہیں کیا گیا ایک بیان میں شاہد رند نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے روزِ اول سے واضح کر رکھا ہے کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہوں گی اور نوجوانوں کو ان کا حق صرف میرٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ اسی پالیسی کے تحت محکمہ تعلیم میں 4,500 اور محکمہ خزانہ میں 111 آسامیوں پر بھی شفاف اور میرٹ پر بھرتیاں کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی میں 19 افسران کی حالیہ تقرریاں بھی اسی میرٹ پر مبنی پالیسی کا تسلسل ہیں۔ ان بھرتیوں میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے آبائی ضلع سے ایک بھی امیدوار کا کامیاب نہ ہونا اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ بھرتی کے عمل میں کسی قسم کی سیاسی یا انتظامی مداخلت نہیں کی گئی۔شاہد رند نے کہا کہ حکومت بلوچستان کا مقصد نوجوانوں کو محض سرکاری ملازمتیں فراہم کرنا نہیں بلکہ ایک ایسا شفاف نظام قائم کرنا ہے جس میں ہر نوجوان کو اپنی قابلیت اور اہلیت کی بنیاد پر آگے بڑھنے کا یکساں موقع حاصل ہو۔ میرٹ پر ہونے والی بھرتیاں اداروں کی استعداد کار میں اضافے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کا ریاستی اداروں پر اعتماد بھی بحال کریں گی۔معاون وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں سفارش اور اقربا پروری کے تاثر نے نوجوانوں میں مایوسی پیدا کی، تاہم موجودہ حکومت اس تاثر کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *