Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

محکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے

سیکرٹری محکمہ بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالرو¿ف بلوچ کی زیرِ صدارت محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے تمام ونگز اور سیکشنز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ کی مجموعی کارکردگی، گزشتہ اور موجودہ مالی سال کے اہداف، ترقیاتی منصوبوں، انتظامی امور، افرادی قوت، اضلاع میں محکمانہ موجودگی اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ شجاعت علی بلوچ، چیف افیسر میٹر پولیٹین کارپوریشن کوئٹہ نظر زہری، طحہٰ جنید فوکل پرسن لوکل گورنمنٹ سمیت محکمہ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری بلوچستان کے دفتر کی جانب سے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی سے مطلوبہ محکمانہ پریزینٹیشن کو حتمی شکل دی گئی، جس میں محکمہ کی کارکردگی اور مستقبل کے اہداف سے متعلق تفصیلات شامل کی گئیں۔اجلاس میں گزشتہ سال کی محکمانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے PSDP اور Non-PSDP کے تحت مکمل کیے گئے منصوبوں، جاری ترقیاتی اسکیموں اور محکمہ کی جانب سے انجام دی جانے والی مختلف سرگرمیوں پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ موجودہ مالی سال کے لیے مقرر کردہ اہداف، PSDP اور Non-PSDP منصوبوں اور Rules of Business کے تحت محکمہ کی ذمہ داریوں اور ترجیحات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو محکمہ میں موجود خالی آسامیوں، گریڈ وائز افرادی قوت، ابتدائی بھرتی اور ترقی (Promotion) کے لیے مختص آسامیوں سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *