Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئے

تہران: ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں عارضی میری ٹائم کوریڈور پر اتفاق کر لیا۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور عمان کے وزیر خارجہ  سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے تہران میں ملاقات کے دوران آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے اور بارودی سرنگیں صاف کرنے کے مشترکہ منصوبے پر بات چیت کی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی انتظام میں دونوں ممالک کی خودمختاری کا احترام یقینی بنایا جانا چاہیے۔

ملاقات میں ایک مجوزہ فریم ورک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں آبنائے ہرمز کے ذریعے عارضی مشترکہ بحری راہداری کا قیام اور آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کے لیے مشترکہ منصوبے پر عمل درآمد کا معاہدہ شامل ہے۔

 ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور عمانی مہمانوں سے ملاقات میں علاقائی حل پرزور دیا گیا۔ مستقبل میں آبنائےہرمز کے انتظامی امور پر بھی بات ہوئی۔

ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ایران کا امن اور استحکام کے لیے عزم ہمسایہ ممالک کے ساتھ مستقل اور ثابت قدم سفارت کاری سے بھی ہم آہنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے راہداری منصوبے کے لیے مجوزہ فریم ورک،  مشترکہ بارودی سرنگوں کی صفائی اور آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام سے متعلق تجاویز اس کی واضح مثال ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *