Daily Shujaat Quetta
August 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

کویت کے نیول جہاز پر ایرانی حملے میں 4 اہلکار زخمی ہوئے،کویتی فوج کی تصدیق

کویتی فوج نے تصدیق کی ہے کہ کویت کے نیول جہاز پر ایران کے حملے میں 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

کویتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کو کویت کے ایک نیول جہاز کو نشانہ بنایا گیا جس میں 4 اہلکار زخمی ہوئے، چاروں اہلکاروں کو طبی امداد دی گئی، حالت مستحکم ہے۔

کویتی فوج کے مطابق مسلح افواج نے منگل کے روز ایک بیلسٹک، 4کروز میزائل اور 33 ڈرونز کو روکا، حملے کئی اہم اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے تھے۔

کویتی فوج کا کہنا ہےکہ تباہ شدہ میزائلوں اور ڈرونز کا ملبہ گرنے سے مادی نقصان ہوا۔

واضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب فورس نے اعلان کیا تھا کہ بحرین اور کویت میں دشمن کے اسلحہ ذخائر کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ کویت کی علی سالم ائیربیس میں ڈرون لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنایا، کویت میں حملے ایران پر امریکی حملوں کے جواب میں کیے گئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں واضح کیا  کہ جب تک جارح امریکا موجود رہےگا، تیل و گیس خطے سے باہر نہیں جائےگا، امریکا کے جارحانہ اقدامات کا ہرمز کُھلنے میں تاخیر کے سوا کوئی نتیجہ نہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *