Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

بلوچستان کے حالات روز بروز انتہائی تشویشناک صورت اختیار کرتے جا رہے ہیں

جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع اور صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا آغا محمود شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات روز بروز انتہائی تشویشناک صورت اختیار کرتے جا رہے ہیں، آئے روز درجنوں گاڑیوں کو یرغمال بنایا جا رہا ہے، قومی شاہراہوں پر سفر کرنا محال ہو چکا ہے، خواتین تک محفوظ نہیں رہیں، عوام خوف و ہراس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، اگر حکومت حالات کو سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی تو اسے اقتدار کی کرسی سے چمٹے رہنے کا کوئی اخلاقی اور آئینی حق حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں شاید پہلی مرتبہ ایسا ہو رہا ہے کہ کئی علاقوں میں سکیورٹی چوکیاں خالی کر دی گئی ہیں اور حکومتی رٹ سرے سے ختم ہوتی نظر آ رہی ہے، حکومت کے وڑن اور پالیسی کا کسی کو علم نہیں، امن و امان مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، کوئی شریف النفس شخص اپنے کاروبار، ملازمت یا روزگار کے لیے بلاخوف گھر سے نہیں نکل سکتا، کاروبار تباہ ہو چکے ہیں، عوام نان و نفقہ کے محتاج بنتے جا رہے ہیں، اوپر سے بارڈر بند کر دیا گیا ہے جس سے زراعت، سرحدی تجارت، معدنیات سے وابستہ کاروبار اور ٹرانسپورٹ کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے، تاجر شدید پریشانی کا شکار ہیں مگر حکومت کو عوام کی کوئی پروا نہیں، ایسے کسمپرسی کے حالات میں تاجر اپنی تجارت سمیٹنے پر مجبور ہیں اور عوام حیران و پریشان ہیں کہ آخر وہ اپنے مسائل لے کر کس کے پاس جائیں۔ انہوں نے مستونگ میں مسجد کو شیلنگ کا نوٹس جاری کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر یہ نوٹس واپس لیا جائے، مساجد کے تقدس اور عوام کے مذہبی جذبات سے کھیلنے سے گریز کیا جائے

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *