بلوچستان سرمایہ کاری بورڈکے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے اسلام آباد کنونشن سینٹر میں ایف پی سی سی آئی اور یونئیٹڈ بزنس فورم کے اشتراک سے پاکستان اکنامک سمٹ2026 میں بلوچستان کی نمائندگی کی۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علاو¿ الدین مری، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کی قیادت اور بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔پاکستان اکنامک سمٹ 2026 میں وفاقی و صوبائی اداروں کے نمائندوں، کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں، صنعتکاروں، تجارتی تنظیموں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی۔ سمٹ کے دوران پاکستان کی معاشی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ، تجارت کے استحکام، صنعتی شعبے کی توسیع، برآمدات میں اضافے، نجی شعبے کے کردار اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے مختلف قومی کاروباری رہنماو¿ں، سرمایہ کاروں اور صنعتی نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کیں اور انہیں بلوچستان میں موجود سرمایہ کاری کے وسیع مواقع، معدنی وسائل، توانائی، زراعت، لائیو اسٹاک، ماہی گیری، سیاحت، خصوصی اقتصادی زونز اور گوادر کی تجارتی اہمیت سے آگاہ کیا۔بلال خان کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ، صنعتی ترقی، تجارت کے استحکام اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

Leave a Reply