Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

صوبائی حکومت خود کو عوام کی جان و مال کا محافظ سمجھتی ہے، میر محمد صادق عمرانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن، پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی سے ان کے دفتر میں آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے وفد نے چیئرمین میر نواب خان مینگل کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد میں بلوچستان پرچون گڈز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد فاروق اور دیگر رہنما بھی شامل تھے۔وفد نے صوبائی وزیر کو صوبے بھر میں کشیدہ حالات کے باعث ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔ وفد کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کی گاڑیاں پورے ملک میں سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران بلوچستان میں ان کی 187 گاڑیاں سامان سمیت چھین لی گئیں جبکہ پچھلے ہفتے مزید 13 گاڑیاں چھینے جانے کے واقعات رونما ہوئے۔ وفد نے خبردار کیا کہ اگر گاڑیوں کو چھیننے اور نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری رہا تو وہ مجبوراً پورے ملک میں ہڑتال کی کال دیں گے۔ اس موقع پر میر محمد صادق عمرانی نے وفد سے کہا کہ وہ ہڑتال سمیت ایسی سرگرمیوں سے گریز کریں جن سے عوام الناس براہِ راست تکلیف میں مبتلا ہوں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت خود کو عوام کی جان و مال کا محافظ سمجھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی کابینہ صوبے کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور قیامِ امن کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے، جس کے ثمرات جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔وفد نے صوبائی وزیر سے استدعا کی کہ وہ وزیر اعلیٰ سے ان کی ملاقات کروائیں تاکہ وہ اپنے مسائل براہِ راست وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھ سکیں۔ صوبائی وزیر نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات سمیت ان کے تمام جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *