Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

بلوچستان کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا معاشی قتل عام فوری طور پر بند کیا جائے‘ مولانا عبدالرحمن رفیق

جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد، مفتی رضا خان، حاجی ظفراللہ کاکڑ، میر سرفراز شاہوانی، میر حشمت لہڑی، سیٹھ اجمل بازئی، سالار مولوی علی جان، مولانا سید سعداللہ آغا اور مولوی نقیب اللہ ملاخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا معاشی قتلِ عام فوری طور پر بند کیا جائے۔ صوبے کی اہم قومی شاہراہوں پر تجارتی سامان سے لدی گاڑیوں کی مسلسل لوٹ مار، انہیں نذرِ آتش کیے جانے اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے کاروباری طبقے کو شدید مالی و معاشی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بارڈر کراسنگ پوائنٹس کی مسلسل بندش تجارتی سرگرمیوں میں تعطل اور شاہراہوں پر عدم تحفظ کے باعث تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز پہلے ہی سخت مشکلات کا شکار ہیں جبکہ حالیہ افسوسناک واقعات نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ اس صورتحال سے صرف تاجر ہی متاثر نہیں ہو رہے بلکہ قومی شاہراہوں کے اطراف واقع پیٹرول پمپ مالکان، ہوٹلوں، ورکشاپس، چھوٹے کاروباروں اور ہزاروں خاندانوں کا روزگار بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے جس کے منفی اثرات صوبے کی مجموعی معیشت پر مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت قومی شاہراہوں پر جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو مکمل تحفظ فراہم کریں متاثرہ افراد کے نقصانات کا فوری اور منصفانہ ازالہ کیا جائے اور بلوچستان میں تجارت، نقل و حمل اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے مو¿ثرطسنجیدہ اور دیرپا اقدامات کیے جائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *