Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت

آج کے عہد میں بانجھ پن کا مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، خاص طور پر مردوں کو اس مسئلے کا سامنا زیادہ ہورہا ہے۔

اب سائنسدانوں نے مردوں میں بانجھ پن کے کیسز میں اضافے کی ایک بڑی ممکنہ وجہ دریافت کی ہے اور وہ ہے جسمانی چربی میں اضافہ۔

یہ بات ڈنمارک میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

اراہوس یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ مردوں میں جسمانی چربی بڑھنے سے تولیدی صحت متاثر ہوتی ہے اور بانجھ پن کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس تحقیق میں 1058 افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کی عمر تحقیق کے آغاز میں 18 سال 9 ماہ تھی۔

ان افراد کی جسمانی چربی کی سطح کی جانچ پڑتال کی گئی جبکہ جسمانی وزن اور مسلز کے حجم کی تفصیلات بھی حاصل کی گئیں۔

عام طور مجموعی جسمانی وزن میں 8 سے 19 فیصد چربی کو نارمل قرار دیا جاتا ہے جبکہ 20 فیصد سے زائد کو زیادہ سمجھا جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جب جسمانی چربی بڑھ جاتی ہے اسپرم کاؤنٹ میں اوسطاً 23 فیصد تک کمی آتی ہے۔

محققین کے مطابق زیادہ جسمانی چربی سے تولیدی صحت سے متعلق ہارمونز کا توازن بھی تبدیل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صحت مند جسمانی وزن نہ صرف عام صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ تولیدی صحت کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے ورنہ بانجھ پن کا خطرہ بڑھتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خاص طور پر جسمانی چربی کو کم رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ صحت کو درست رکھا جاسکے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل ہیومین ری پروڈکشن میں شائع ہوئے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *