Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 12 اگست کو ہوگا، کیا پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 12 اگست کو ہوگا جو کہ مکمل گرہن ہوگا۔

یہ گرہن یورپ اور افریقا کے مختلف ممالک میں نظر آئے گا مگر صرف گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین کے شمال اور پرتگال کے ایک کونے کے رہنے والے ہی مکمل سورج گرہن کا نظارہ کرسکیں گے۔

دیگر خطوں میں جزوی گرہن کو دیکھا جاسکے گا جبکہ پاکستان میں اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ یہ مقامی وقت کے مطابق رات کو ہوگا۔

12 اگست کو جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 34 منٹ پر ہوگا اور مکمل سورج گرہن رات 12 بج کر 12 منٹ پر ہوگا جبکہ اختتام رات 2 بج کر 58 منٹ پر ہوگا۔

اسپین میں ایک صدی سے زائد عرسے بعد مکمل سورج گرہن کو دیکھا جاسکے گا۔

آخری بار اسپین میں مکمل سورج گرہن کو 1912 میں ٹائی ٹینک کے ڈوبنے سے 2 دن قبل دیکھا گیا تھا۔

اس بار کا سورج گرہن بہت خاص ہے کیونکہ کچھ افراد مکمل گرہن کو سورج غروب ہونے کے وقت دیکھ سکیں گے۔

اسپین میں تو مکمل سورج گرہن کا نظارہ سورج غروب ہونے کے وقت ہوگا جو وہاں رہنے والوں کو مسحور کر دینے والا ہوگا۔

روس ایسا خوش قسمت ملک ہے جہاں سورج طلوع اور غروب ہونے کے دوران جزوی سورج گرہن کا نظارہ ہوگا۔

جی ہاں واقعی روس کے غیر آباد Taymyr Peninsula میں جزوی گرہن کا آغاز سورج طلوع ہونے کے وقت ہوگا جبکہ اسی ملک کے دوسرے کونے میں جزوی سورج گرہن سورج غروب ہونے کے بعد ہوگا۔

سورج غروب ہونے کے وقت گرہن کئی برسوں بعد ہی دیکھنے میں آتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس سال کا سورج گرہن بہت خاص ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *