Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

تعمیر نو پبلک سکول رومی کیمپس میں ریاض القرآن کا افتتاح

تعمیر نو پبلک ہائی اسکول مولانا جلال الدین رومی کیمپس، آرچر روڈ کوئٹہ میں ریاض القرآن کا باقاعدہ افتتاح ایک پروقار تقریب میں کردیا گیا۔ ریاض القرآن کے قیام کا مقصد طلبہ کو قرآنِ کریم کی تلاوت، تجوید، ترجمہ، تفسیر اور فہمِ قرآن کے لیے ایک منظم اور م¶ثر تعلیمی و تربیتی ماحول فراہم کرنا ہے۔ریاض القرآن کا افتتاح ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز تعمیرِ نو ٹرسٹ بلوچستان انجینئر غلام عثمان بابئی نے کیا۔ تقریب میں سیکرٹری تعمیرِ نو ٹرسٹ بلوچستان محمد نسیم لہڑی، کوآرڈینیٹر رحمتُ للعالمین و خاتمُ النبیین ﷺ اتھارٹی بلوچستان چیپٹر عارف رانا، پرنسپل رومی کیمپس پروفیسر احسان الٰہی، فوکل پرسن شعبہ تفسیر القرآن فخرالدین فیصل سمیت تعمیرِ نو ٹرسٹ کے کوآرڈینیٹرز، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر غلام عثمان بابئی نے ریاض القرآن کے قیام کو تعمیرِ نو ٹرسٹ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں قرآن فہمی اور اسلامی تربیت کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآنِ کریم محض تلاوت کی کتاب نہیں بلکہ انسانی زندگی کے لیے مکمل رہنمائی کا سرچشمہ ہے، اس لیے نئی نسل کو قرآن کے پیغام، تعلیمات اور عملی تقاضوں سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت تعمیرِ نو کے تعلیمی نظام کا بنیادی مقصد ہے۔ جدید علوم کے حصول کے ساتھ طلبہ میں دینی شعور، اخلاقی اقدار، کردار سازی، نظم و ضبط اور معاشرتی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا بھی ضروری ہے۔ ریاض القرآن اسی مقصد کے حصول کے لیے ایک م¶ثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *