ایک ہسپانوی پیسٹری شیف نے 4 ماہ کی محنت سے ایسا دلکش کیک تیار کیا جسے دیکھنے والے حیرت کی تصویر بن گئے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق ہسپانوی پیسٹری شیف کا نام مارک سواریز ہے جو اپنے انتہائی نفیس اور شاندار کیکس کے لیے مشہور ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے سعودی فیملی کی شاہی شادی کیلئے ایک ایسا لاجواب اور منفرد کیک تیار کیا جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شیف نے 3.5 میٹر اونچے اور 1.8 میٹر چوڑے شاہکار کو تیار کیا ہے جس کی سجاوٹ اور ڈیزائن بھی شاہی تھا۔
ہسپانوی شیف کو شاہی خاندان سے آرڈر ملنے کے بعد انہیں تقریباً ڈیڑھ ماہ صرف اس کا خاکہ تیار کرنے میں لگا اور مزید 4 ماہ عملی شکل دینے میں لگائے۔
اگرچہ شیف عام طور پر اکیلے ہی کام کرتے ہیں لیکن اس خاص منصوبے کے لیے انہوں نے اپنے کئی پیسٹری شیف دوستوں اور ان کے اہل خانہ کی مدد حاصل کی۔
شیف کا کہنا تھا کہ محض کیک پر 33ہزار پنکھڑیاں (petals) سجانا ہی ایک غیر معمولی محنت طلب کام تھا، اس شاندار نظر آنے والے کیک کی تیاری میں مجموعی طور پر تقریباً 1800 گھنٹے لگے اور اس کا وزن 500 کلوگرام تک پہنچ گیا تھا۔

Leave a Reply