Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

اب عوام کو اٹھنا ہوگا!

کالم:قاسم جمال
اللہ پاک کا شکر اور احسان ہے کہ پاکستانی قوم نے اپنا 79 یوم آزادی قومی جوش جذبے کے ساتھ منایا۔ 1947میں قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں کب ملک پاکستان حاصل کیا گیا۔ اس ملک کے حصول کے لیے 20 لاکھ سے زائد انسانی جانوں کی قربانی دی گئی پھر یہ ملک حاصل ہوا۔ بدقسمتی سے پاکستان کے حصول کے صرف ایک سال کے بعد ہی قائد اعظم محمد علی جناح داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ جس کے بعد پاکستان پر انگریز کی باقیات وڈیروں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کا قبضہ ہوگیا۔ جنہوں نے اپنی لوٹ مار اور کرپشن سے پاکستان کا دیوالیہ نکال دیا۔ وہ ملک جو کہ کلمہ کی بنیادپر قائم ہوا تھا وہاں کھلے عام اسلامی شعار کا مذاق اڑایا گیا۔ سود جس کو اسلام میں حرام قرار دیا گیا ہے اور سود کو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کے مترادف قرار دیا گیا لیکن آج سودی معیشت نے پاکستان کی معیشت کو جکڑا ہوا ہے۔ پاکستان جو خالصتاً اسلام کے نام پر قائم ہوا تھا لیکن پاکستان کے قیام کو 79 سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود اس ملک کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ جبکہ دوسری جانب مراعات یافتہ طبقے نے فری بجلی، فری پٹرول، فری ہوائی جہاز کے ٹکٹ کے ذریعے ایک لوٹ مار لگائی ہوئی ہے۔
”2023-24 میں سینیٹ کا بجٹ 5.1 ارب روپے تھا، 27-2026 میں یہ بڑھ کر 9.7 ارب روپے ہوچکا ہے۔ یعنی 4 سال میں 90 فی صد اضافہ، تقریباً 10 کروڑ روپے فی سینیٹر قومی اسمبلی کا بجٹ 8.3 ارب سے بڑھ کر 17 ارب روپے ہوگیا، یعنی 4 سال میں دوگنے سے بھی زیادہ۔ پاکستانی اشرافیہ کے نام پر بدمعاشیہ، مافیا کے ہوش ربا کارنامے جو بھی سنتا ہے اپنے ہاتھ کانوں پر لگا لیتا ہے۔ پاکستان کی اشرفیہ و بدمعاشیہ، مافیاکے ریاستی وسائل پر قبضے (Elite Capture) کی سالانہ قیمت، مختلف ابتدائی اندازوں کے مطابق، 7,000 سے 12,000 ارب روپے (تقریباً 25 سے 43 ارب ڈالر) تک ہے، جس کی قیمت براہِ راست پاکستانی عوام غربت، مہنگائی، تعلیم و صحت کی زبوں حالی، لوڈشیڈنگ، بے روزگاری، بدامنی اور قرضوں کی صورت میں ادا کر رہی ہے۔ اشرافیہ، بدمعاشیہ مافیا یہ فوائد کرپشن، رینٹ سیکنگ، منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری، ٹیکس ایمنسٹی، ٹیکس چھوٹ، حکومتی اثرو رسوخ سے بڑے تعمیراتی ٹھیکوں کے حصول، منی لانڈرنگ اور چینی، سیمنٹ، کھاد، آٹوموبائل، رئیل اسٹیٹ سمیت مختلف شعبوں میں غیر معمولی مراعات حاصل کرتی ہے۔ اس نظام کی واضح مثالیں نیلم جہلم (تعمیراتی لاگت 15 ارب سے 500 ارب پر پہنچ گئی، اور داسو (تعمیراتی لاگت 486 سے 1700 ارب پر پہنچ گئی) جیسے منصوبے ہیں، دبئی میں 17,000 پاکستانی11 ارب ڈالرکی جائداد کے مالک ہیں۔
نوجوانو! پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ وسائل کی کمی نہیں بلکہ ریاستی وسائل پر اشرافیہ، بدمعاشیہ مافیا کا قبضہ ہے۔ ظلم کے اس نظام کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے اب عوام کو اٹھنا ہوگا اور ظلم کے نظام کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ایک سچا واقعہ بھی قارئین کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔ کسی گاو?ں میں ایک کسان نے مردہ سور ایک سوکھے کنویں میں پھینک دیا۔ تھوڑی دیر بعد 70، 80 چوہے اس سور کی بدبو سے کھنچ کر کنویں میں جا گرے۔ ان کے لیے یہ آسان غذا تھی، انہوں نے مل کر سور کو کھانا شروع کر دیا۔ لیکن اصل مشکل تب شروع ہوئی جب کھانے کے بعد انہوں نے باہر نکلنے کی کوشش کی۔ تب انہیں احساس ہوا کہ وہ اس کنویں میں پھنس چکے ہیں۔ دن گزرتے گئے، کھانا ختم ہو گیا، بھوک نے شدت پکڑ لی۔ چند دنوں میں وہ کنواں جہنم بن گیا۔ زندہ رہنے کے لیے چوہوں نے ایک دوسرے کو مارنا شروع کر دیا، اور پھر انہیں کھانا شروع کر دیا۔ آہستہ آہستہ سب ختم ہو گئے۔ اگلے مہینے اس کنویں میں صرف ایک چوہا بچا، جس کی آنکھیں خون کی طرح لال ہو چکی تھیں۔ اتنے میں کسان واپس آیا۔ اس نے کنویں میں ایک رسی ڈالی اور اس چوہے کو باہر نکال لیا، اور پھر کھیت میں چھوڑ دیا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا کسان کو اس چوہے پر رحم آگیا تھا؟
حقیقت کچھ اور ہے۔ وہ چوہا مکمل طور پر بدل چکا تھا۔ وہ اپنی ہی جنس کو کھانے کا عادی ہو چکا تھا، اس لیے اب وہ اناج نہیں کھاتا تھا۔ کھیت میں جاتے ہی وہ پاگل ہو چکا تھا اور دوسرے چوہوں کا شکار کرنے لگا۔ اور یہی ہے اصل “Divide and Conquer” جہاں اوپر بیٹھے لوگ خود کبھی نہیں لڑتے، بس ایسا ماحول بنا دیتے ہیں کہ نیچے والے لوگ آپس میں لڑ کر ایک دوسرے کو ختم کر دیں۔ آج میرے ملک کا معاملہ اس کنویں جیسا ہو چکا ہے، جہاں عوام ایک دوسرے کو نوچ کر کھا رہی ہے۔ ہم اپنے اصل دشمن کو بھول کر اپنے ہی پڑوسی، اپنی ہی نسل اور اپنے ہی مذہب کے لوگوں کو دشمن سمجھ بیٹھے ہیں اور اوپر بیٹھے لوگ اپنے عیش و آرام میں مصروف ہیں، ہماری لڑائیوں پر ہنستے ہیں، اور نئے مردہ سور پھینکنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ باہر نکلنے کا راستہ ڈھونڈو، اتحاد کرو، اصل دشمن پہچانو… ورنہ یہ کہانی حقیقت بن جائے گی۔ 79 سال گزر جانے کے باوجود ہم آج تک غلامی کے چنگل سے آزاد نہیں ہوسکے۔ انگریز سے آزادی حاصل کرنے کے بعد کالے انگریز ہم پر مسلط ہیں جنہوں نے اپنی کر پشن لوٹ مار سے ملک کو لوٹ مار اور کرپشن کا پاکستان بنا دیا ہے۔ اس موقع پر قوم عہد کرے کہ تمام تعصبات اور فرقہ واریت سے بالا تر ہوکر پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان بنائیں گے اور عدل و انصاف قائم کر کے اس ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *