پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سیدشراف آغا کے زیر صدارت پشتون قومی جرگہ منعقدہ کوئٹہ کے تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 30،31اور یکم ستمبر 2026کو کوئٹہ میں ہونیوالے جرگہ کی تمام تیاریوں کا جائزہ لیا گیا او ر اس سلسلے میں تشکیل دی گئی کمیٹیوں کو اپنی ذمہ داریاں سونپی گئیں ۔ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان، صوبائی آفس سیکرٹری ملک عمر کاکڑ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حضرت عمر ایڈووکیٹ، صوبائی رابطہ سیکرٹری گل خلجی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز صورت خان کاکڑاور ملک یاسین بازئی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جنوبی پشتونخوا کے عوام کے قومی جرگہ کو کوئٹہ میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے اس جرگہ سے ہمارے پشتونخوا وطن کے تمام عوام کی امیدیں وابستہ ہے اور جرگہ ان کی ملی ارمانوں کی تکمیل اور اپنے قوم اور وطن کے روشن مستقبل کے لیے اجتماعی دانش کے تحت حکمت عملی طے کی جائے گی ۔

Leave a Reply